اوپن مارکیٹ میں روپیہ ڈالر اور یورو کے مقابلے میں مضبوط ہو گیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے دیگر کرنسیوں کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے، ڈالر کی قدر 30 پیسے کمی سے 105 روپے نوے پیسے، یورو کی قیمت 80 پیسے سے گھٹ کر 126 روپے 70 پیسے اور سعودی ریال 15 پیسے کمی کے بعد 28 روپے اور درہم روپے کے مقابلے 10 پیسے کم ہو کر 28 روپے 75 پیسے میں فروخت ہونے لگا۔

فارن ایکسچینج کمپنیوں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے، یہی وجہ ہے کہ مقامی مارکیٹ میں ڈالر اور یورو کی قیمت روپے کے مقابلے میں بھی کم ہو رہی ہے۔