اوپن مارکیٹ میں ڈالر 119 روپے کا ہو گیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) ڈالر کی اونچی اڑان، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 60 پیسے اضافے سے 119 روپے تک پہنچ گئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری، ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 60 پیسے اضافے سے 119 روپے کی سطح پر بند ہوا۔ 3 روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 60 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ اس کی طلب کا بڑھنا ہے، دوسری جانب سٹیٹ بینک نے ڈالر کی قدر کو برقرار رکھنے کے لیے ڈالر کی خریداری کے لیے اب شناختی کارڈ کی شرط لازمی قرار دی ہے، یعنی اب 2 ہزار کے بجائے 500 ڈالر کی خریداری کرنے والوں کو بھی شناختی کارڈ سے اندراج کرانا لازم ہوگا۔