اوپن مارکیٹ میں غیرملکی کرنسیوں کی قدر میں مزید اضافہ

Foreign Currencies

Foreign Currencies

کراچی (جیوڈیسک) کاروباری ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کی طلب اچانک بڑھ گئی جس کے باعث روپیہ کمزور اور دیگر کرنسیاں جان پکڑ گئیں۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق، ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 45 پیسے کے اضافے سے 107 روپے 45 پیسے، یورو ڈھائی روپے کے اضافے سے 127 روپے، پاؤنڈ ڈھائی روپے کے اضافے سے 142 روپے 50 پیسے ہو گئی۔

ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے سٹیٹ بینک اور کرنسی ڈیلرز کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ مرکزی بینک کی جانب سے ڈالر کی بلاتعطل فراہمی کی یقین دہانی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 107 روپے 90 پیسے سے گھٹ کر 107 روپے 45 پیسے پر آ گیا۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں رواں ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر سیمت دیگر کرنسیوں کی طلب بڑھی ہے جس کے باعث اس کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔