یو ایس اوپن، نواک جاکووچ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

Novak Djokovic

Novak Djokovic

نیو یارک (جیوڈیسک) کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ نواک جاکوچ کا مقابلہ نمبر نو سیڈ جووولفرڈ سونگا سے ہوا۔ سرب اسٹار نے پہلا سیٹ چھ تین اور دوسرا سیٹ چھ دو سے اپنے نام کیا۔

جووولفرڈ سونگا تیسرے سیٹ میں انجری کا شکار ہو کر میچ سے دستبردار ہو گئے۔ نواک جاکووچ نے یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں قدم رکھ دیے۔

وویمنز ایونٹ میں جرمنی کی اینجلک کربر نے اٹلی کی کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔