بلے بازوں کیلئے نئے ڈیزائن کے ہیلمٹ پہننا لازمی

Helmets

Helmets

لاہور (جیوڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے بلے بازوں پر فاسٹ اور میڈیم فاسٹ باؤلنگ کا سامنا کرتے وقت نئے ڈیزائن کے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا۔

آسٹریلیا میں کرکٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ نئے قوانین کے مطابق ڈومیسٹک میچوں میں بلے بازوں کو برطانوی معیار کے ہیلمٹ پہننا ہوں گے۔

کھلاڑی نئے طرز کے معیاری ہیلمٹ ٹریننگ کے دوران بھی پہنیں گے۔ نئے قوانین کے مطابق وکٹ کیپر اور بلےباز سے سات میٹر کے فاصلے پر کھڑے فیلڈرز کو بھی لازمی طور پر یہ ہیلمٹ پہننا ہوں گے۔

یہ فیصلہ آسٹریلوی بلےباز فلپ ہیوز کی موت کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد کیا گیا ہے ۔ وہ نومبر 2014 میں سر کے پچھلے حصے پر گیند لگنے سے دو روز کوما میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔