افتتاحی میچ مسلم برادرز کورنگی نے پیرآباد گولڈن کو شکست دیکر اپنے نام کر لی

Football Club

Football Club

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام اور سرحد اسپورٹس کے تعاون سے آل کراچی شہید انیس و رشہید راجہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ مسلم برادرز کورنگی نے مد مقابل پیر آباد گولڈن کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیدی اس سے قبل ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح مہمان خصوصی اُمیدوار برائے چیئر مین یوسی 9لانڈھی ٹائون عبدالجبار بلوچ نے فٹ بال کو کک لگا کر کیا اس موقع پر وائس چیئر مین کے اُمیدوار عبدالقادر بلوچ ،انور بلوچ چیئر مین ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ملیر فتح محمد بلوچ ،سیکریٹری ڈی ایف اے ایسٹ عبید اللہ خان ،نائب صدر محمد حسین وارثی ،سید عثمان شاہ،اجمل خٹک ،صدر سرحد اسپورٹس محمد اسماعیل ،اسپورٹس جرنلسٹ ریاض احمد ،کوچ سرحد اسپورٹس محمد علی ،ٹورنامنٹ میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل اور دیگر بھی موجود تھے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں اظہر اسپورٹس نے پنالٹی ککس پر الغازی اسپورٹس کو 5-4سے جبکہ محمو د آباد محمڈن نے عادل اسپورٹس کو 1-0سے شکست دیدی ۔ان میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز شفیع بلوچ ،عبدالغفار اور ماما حسین نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ممتاز اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔