6 ہزار سے زائد مشائخ آپریشن ردالفساد کی مکمل حمایت کرتے ہیں: تنظیم مشائخ عظام

Pak Army

Pak Army

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شامل پاکستان بھر کے مختلف آستانوں سے وابستہ 6 ہزار سے زائد مشائخ عظام، سجاد گان، پیر صاحبان اور خلفاء عظام متفقہ طور پر دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف شروع کیے جانیوالے ”آپریشن ردالفساد”کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں۔

اس بات کا اعلان تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی کی سربراہی میں منعقدہ اہم اجلاس میں کیا گیا، امیر تنظیم صوفی مسعود احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ دین اسلام میں دہشت گردی اور خودکش حملوں سمیت کسی بھی ایسے اقدام کی قطعی کوئی گنجائش نہیں جس سے نہتے اور معصوم لوگوں کی جان لی جائے، دہشت گردوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

اب وقت آگیا ہے کہ ان دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرکے پاکستان کو دین اسلام اور امن و محبت کا قلعہ بنائے جائے، مزید انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کی سانسیں گنی جا چکی ہے ہیں اور” آپریشن ردالفساد ”میں کامیابی افواج پاکستان، سیکورٹی و دیگر اداروں کا مقدر ہے، اہم اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی اور آپریشن کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

میڈیا سیل۔ تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047