آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گرد فرار ہورہے ہیں، وزیراعظم نوازشریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں اور اس سے دہشت گرد فرار ہورہے ہیں۔

باجوڑایجنسی میں سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے، آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں اور دہشت گرد فرار ہورہے ہیں۔

اس آپریشن میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا ہے، ان کی بزدلانہ کارروائیاں ان میں پائی جانے والی مایوسی کوظاہر کررہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز باجوڑایجنسی کے علاقے ماندر میں اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر سڑک پرنصب بم کے ذریعے حملہ کیاگیا تھا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔