بے لاگ آپریشن سے ہی مثبت نتائج حاصل ہو سکتے ہیں‘ راجونی اتحاد

Rangers

Rangers

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن ودیگرنے آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کو منطقی نتائج تک پہنچانے کیلئے اس کی رفتار تیز کرنے اور اسے مکمل طور پر غیرجانبدارانہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روشنیوں کے شہر میں امن بحال ہوا، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی جس سے تاجروں ‘ صنعتکاروں اور کاروباری افراد نے سکھ کا سانس لیا ہے اب جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے طویل ٹال مٹول کے بعد بحالت مجبوری رینجرز اختیارات میں توسیع کی سمری پر سائن کر دیئے ہیں۔

تو رینجرز کو کراچی آپریشن میں تیزی لاکر غیرجانبدارانہ مگر تیز رفتار کاروائیوں کے ذریعے تمام عوام دشمن عناصر کو اسی طرح قانون کے شکنجے میں کسنا ہوگا جبکہ آپریشن ضرب عضب کو بھی ہر قسم کی مصلحت اور سیاسی اثرورسوخ سے پاک کرتے ہوئے بلاتفریق دہشتگردوں ‘ انکے سہولت کاروں اور فنڈز دینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا ہوگا کیونکہ بے لاگ آپریشن سے ہی مثبت نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔