دوسروں کی رائے سے فرق نہیں پڑتا، اپنی صلاحیتوں سے پہلے ہی واقف تھی، کنگنا

 Kangna Ranawat

Kangna Ranawat

ممبئی (جیوڈیسک) کنگنا رناوات فلم تنو ویڈز منو کی کامیابی کے بعد سو کروڑ کے کلب میں شامل ہو گئی ہیں نے کہا ہے کہ اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو پہلے سے جانتی تھی اس لیے مجھے لوگوں کی رائے سے کوئی فرق نہیں پڑتایہ بات اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم کوئین بھی باکس آفس پر خاصی کامیاب رہی اوررواں برس تنوویڈزمنو نے مجھے کامیابی کی نئی منزل پر پہنچادیا اور یہ صرف میری اداکاری کی صلاحیتوں کے باعث ہی ہوا ہے اگر میں لوگوں کی تنقید کی پروا یا اس پر سوچ بچار کرتی تو آج اس مقام پر نہیں ہوتی جس پر ہوں ایک سوال کے جواب میں کنگنا نے کہا کہ اپنے کیرئیر کے متعلق کسی شک وشبے میں نہیں ہوں مجھے اس بات پر پورا اعتماد ہے کہ انسان جس چیز کی کوشش کرے وہ حاصل کرلیتا ہے ۔

فلم بین ، بالی ووڈ میںہدایتکار،فلمسازاور نقاد’’ونس آپان اے ٹائم ان ممبئی‘‘،’’وہ لمحے‘‘ ، ’’لائف ان اے میٹرو‘‘فلموں سے ہی میری اداکاری سے واقف ہوگئے تھے اور اپنی اس صلاحیت کو وقت کے ساتھ ساتھ میں بہت زیادہ بہتر بنایا ہے جو کوئین اور تنو ویڈز منو کی کامیابی کا ثبوت ہے کنگنا جنھیں کوئین کی کامیابی کے بعد کئی فلموں میں کاسٹ کرلیا گیا ہے کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ کوئین سے مجھے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملے گا یہ فلم میرے کیرئیر میں انقلاب لائی اور بالی ووڈ میں نئی راہیں کھل گئی ہیں اس وقت کئی فلموں میں کام کررہی ہوں۔