مخالفین ہمیں ہرانے کیلئے شیطان سے اتحاد کرنے کو بھی تیار ہیں: سعد رفیق

Saad Rafiq

Saad Rafiq

لاہور (جیوڈیسک) سعد رفیق کا کہنا ہے مخالفین ہمیں ہرانے کیلئے شیطان سے اتحاد کرنے کو بھی تیار ہیں، ن لیگ آئین اور ووٹ کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا حالات سے گھبرانے والے نہیں، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور دیگر گروپ مسلم لیگ ن کو گرا نہیں سکتے۔

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک میں پرو نواز شریف اور اینٹی نواز شریف سیاست چل رہی ہے، سول بالادستی اورآئین کی بالادستی سے پیچھےنہیں ہٹیں گے، آئین کی حکمرانی کی بات کرنے کیلئے قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا سیاسی صف بندی پر اعتراض نہیں یہ انکا حق ہے، زرداری صاحب شاطر آدمی ہیں، ان کے اپنے مسائل ہیں، پیپلزپارٹی سندھ کی لوکل جماعت بن چکی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا لینڈ سلائیڈنگ والی پیپلزپارٹی اب لاکھوں سے ہزاروں ووٹوں پر آچکی ہے، پیپلزپارٹی اور عمران خان میں بڑی گالی دینے کا مقابلہ ہے۔