مخالفین کسی لاٹری پر یقین رکھتے ہیں، خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مخالفین کسی لاٹری پر یقین رکھتے ہیں۔

پاناما لیکس کے کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی نہیں ہو گا جو والدہ کے نام پر اسپتال کے لیے پیسے جمع کرکے پراپرٹی کے سٹے پر لگائے گا۔

اس موقع پر سعد رفیق کا کہنا تھاکہ عمران خان کی نوٹنکی نہیں چلے گی، عمران پختونخوا اور بلاول سندھ کیوں نہیں جاتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان سپریم کورٹ سے بھی بھاگنے کی تیاری کررہے ہیں، خیبرپختونخوا میں جو ہو رہا ہے اس پر عمران خان کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں۔