100 لفظوں کی کہانی جمہوریت

Democracy

Democracy

تحریر: شاہد اقبال شامی
میں نے اپنے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔
پچھلے انتخابات میں ہمارا اختلاف نظریاتی تھا۔
اب عوام کے مفاد کے لئے اتحاد ضروری ہے۔
ملک صاحب نے اپنے اور سابقہ مخالفین ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا!۔
پچھلے الیکشن میں آپ کی خدمت کے لئے۔
این اے 57 سے میں نے خود 58 سے بیٹی اور 59 پر بیٹے نے انتخاب لڑا تھا۔

اب ضلع ناظم کی امیدوار میری بیٹی ہے۔
یہی جمہوریت ہے اور یہ اس کا حسن ہے۔
بدترین جمہوریت بہترین آمریت سے بہتر ہے۔
جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔
وجدان بڑبڑایا!۔
جی بالکل عوام سے۔

Shahid Iqbal Shami

Shahid Iqbal Shami

تحریر: شاہد اقبال شامی