مفاد پرستانہ پالیسیاں قومی داروں کو تباہ کر رہی ہیں‘ راجونی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکمرانوں کی مصلحت انگیز‘ مفاد پرستانہ اور منافقانہ پالیسیاں ملک و قوم کیلئے مسائل و مصائب کا نہ ہی نہیں بلکہ اداروں کی تباہی کا بھی باعث بن رہی ہیں۔

ایک جانب نیب کی ساکھ متنازعہ ہوچکی ہے تو دوسری جانب ریلوے کے معاملات قوم کی سمجھ سے باہر اور اسٹیل مل کی حالت قوم کے سامنے ہے جبکہ اب پی آئی اے کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ قوم کیلئے حیرت و استعجاب کا باعث ہے ایک جانب قومی ایئر لائن تباہی سے دوچار ہے تو دوسری جانب اس کی نجکاری کا معاملہ تنازعہ بن چکا ہے جس کیخلاف ملازمین کی ہڑتال اور پی آئی اے کی خریداری کے اصل خریدار کے حوالے سے میاں برادران کا نام قوم کو تشویش میں مبتلا کررہا ہے۔

پاکستان سولنگی اتحادکے بزرگ و سینئر رہنما امیر سولنگی نے سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی اور سردار خادم حسین سولنگی و دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کی نجکاری کی بجائے اگر ان میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ ہوجائے اور تمام اداروں کو گھوسٹ ملازمین کے ساتھ نااہل ‘ نکمے ‘ سفارشی اور دیانتداری سے فرائض انجام نہ دینے والے ملازمین اور ادارے کے وسائل کو ذاتی ٹھاٹھ باٹ کیلئے استعمال کرنے والے افسران سے پاک کردیا جائے تو پھر یقینا پی آئی اے و اسٹیل مل سمیت نہ تو کوئی ادارے خسارے سے دوچار ہوگا اور نہ ہی کسی بھی ادارے کی نجکاری کی ضرورت پیش آئے گی مگر اس کیلئے سیاسی مفادات سے پاک جرا ¿تمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔