مخالفین کو 2018 کے عام انتخابات میں بھی منہ کی کھانا پڑے گی: شہباز شریف

 Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) شہباز شریف لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے نکلے تو میڈیا نے گھیر لیا، پہلے اپنی میٹنگز کا حال سنایا پھر اسحاق ڈار کے بارے میں بتایا، شہباز شریف نے مخالفین کی بھی کلاس لی۔

عمرا ن خان سے متعلق سوال پر بولے کہ بدتمیزی کا جواب بدتمیزی سے نہیں دے سکتے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اپنے تمام منصوبے مکمل کرے گی اور مخالفین کو 2018 کے عام انتخابات میں بھی منہ کی کھانا پڑے گی۔