اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بجٹ کو امیروں کا بجٹ قرار دے دیا

Khursheed Shah

Khursheed Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ میں اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بجٹ تقریر میں حکومتی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔

پوری تقریر میں صرف ٹیکس بڑھانے کی باتیں سننے کو ملیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر بجٹ پیش کیا گیا۔

جہازوں کے پرزے سستے کرنے سے عام آدمی کا کیا فائدہ ہوگا۔ یہ بجٹ امیر طبقے کا ہے غریب کے لئے بجٹ میں کچھ نہیں۔