گونگا بن کر نہیں بیٹھ سکتا، مخالفین ہوں یا نواز شریف سب کے سامنے سچ بولتا ہوں۔ چودھری نثار

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

ٹیکسلا (جیوڈیسک) جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماء مسلم لیگ نون چودھری نثار نے کہا کہ پارٹی میں گونگا بن کر نہیں بیٹھ سکتا، مخالفین ہوں یا نواز شریف سب کے سامنے سچ بولتا ہوں، بینظیر اور پرویز مشرف کے نعرے لگانے والے اب عمران خان کے ساتھ ہیں۔

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نعروں پر یقین نہیں رکھتا، پیپلز پارٹی نعرے لگاتی ہے کہ زندہ ہے بھٹو، مگر جو آدمی مر جائے وہ زندہ نہیں ہوتا۔ چودھری نثار نے کہا کہ الیکشن جیتوں یا نہ جیتوں، ووٹرز کو تنہاء نہیں چھوڑوں گا، مخالفین آستیںیں چڑھا کر تقریریں کرتے ہیں، عوامی خدمت کے کام ہم نے کئے۔

یہ بھی پڑھیں: عدلیہ سے محاذ آرائی نواز شریف سے اختلافات کی وجہ بنی، چودھری نثار

ان کا مزید کہنا تھا کہ تقریر کرنا آسان، کام کرنا مشکل ہے، پارٹیاں بدلنے والے کبھی بے نظیر، کبھی مشرف، کبھی شجاعت اور اب عمران کے نعرے لگا رہے ہیں، ٹیکسلا والے بھاگنے والوں کے پیچھے نہیں چلتے، جو کسی ایک مقام پر کھڑا نہ ہو، اسے سرور خان نہیں کہا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: دھرنے بند نہ ہوئے تو ملک میں جتھوں کی حکومت ہوگی: چوہدری نثار

چودھری نثار نے اعلان کیا کہ پارٹیاں بدلنے کا مسئلہ میرے ساتھ پیش نہیں آئے گا، اپنی پارٹی میں گونگا بہرا بن کر نہیں بیٹھتا، مخالفوں ہی نہیں نواز شریف کے سامنے بھی سچ بات کرتا ہوں، صرف اللہ کی ذات سے ڈرتا ہوں۔