اپوزیشن منفی سیاست کے ذریعے قومی اتحاد کو پارا پارا کرنے کی سازش کر رہی ہے، بی بی وڈیری

BB Waderi

BB Waderi

لاہور : اپوزیشن منفی سیاست کے ذریعے قومی اتحاد کو پارا پارا کرنے کی سازش کررہی ہے موجودہ حالات میں ملک و قوم کو سازش نہیں بلکہ قومی یکجہتی کی ضرورت ہے جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن کی ڈسٹرکٹ ممبربی بی وڈیری نے اپنی رہائش گاہ پر عیادت کے لئے آنے والے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ورلڈرائٹرزآرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین ایم اے تبسم نے بی بی وڈیری کی خیریت دریافت کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

ان کے ساتھ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کے نائب صدرمحمدزاہدصدیقی،بابرچودھری بھی موجودتھے۔بی بی وڈیری نے کہاکہ دشمن ہمیں نت نئے مسائل میں الجھاکر اپنے مذموم عزائم حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اورہم ایک دوسرے کی کردارکشی میں مصروف ہیں انہوںنے کہاکہ پانامہ لیکس پر عوامی سیاست کرنے کی ضرورت نہیں یہ کورٹ کا معاملہ ہے جو فیصلہ بھی آئیگا وہ سب کو قابل قبول ہوگا آج کا پاکستان ماضی کے پاکستان سے بہت مختلف ہے پاکستان تیزی کیساتھ ترقی کی منازل طے کررہا ہے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ملک وقوم کیلئے بے پناہ محبت اور درد رکھتے ہیںیہی وجہ ہے کہ عوام ان کو انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر اقتدار میں بھیجتی ہے اور وہ عوامی توقعات کے مطابق حکومتی وسائل کا رخ عوامی فلاح وبہبود اور ترقی کی طرف موڑدیتے ہیں۔