حزب اختلاف کی سرکاری میڈیا کوریج نہ ہونے پر پرویز رشید کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پاناما لیکس پر بحث کے دوران حزب اختلاف کے ارکان کی میڈیا کوریج نہ دینے پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی۔

شیخ رشید کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاناما لیکس پر حزب اختلاف کے ارکان کو سرکاری ٹی وی پر کوریج نہیں دی گئی جس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید پر عائد ہوتی ہے، اس حوالے سے انہوں نے غلط بیانی کی ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی براہ راست نشر کرنا صرف سرکاری ٹی وی ہی کا استحقاق ہے۔ قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس کی بنیاد پر وزیر اعظم نواز شریف کو حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم سرکاری ٹی وی میں مناسب کوریج نہیں کی گئی تھی۔