اپوزیشن نے پاناما لیکس کی تحقیقات کا بل سینیٹ میں جمع کرا دیا

Aitzaz Ahsan

Aitzaz Ahsan

اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن نے پاناما لیکس کی تحقیقات کا بل سینیٹ میں جمع کرا دیا۔

پاناما لیکس کی تحقیقات سپریم کورٹ ججز کی سربراہی میں کمیشن سے کرانے کی تجویز دی گئی ۔ بل میں ملک سے باہربھیجے گئے سرمائے کی کھوج کے لیے فرانزک آڈٹ تجویزکیا گیا ہے ۔ اپوزیشن کی طرف سے حکومت کا کمیشن آف انکوائری ایکٹ بھی مسترد کر دیا گیا۔

اعتزازاحسن کا کہنا ہے یہ تو انصاف نہیں کہ وزیراعظم اور ان کے بچوں کے نام پاناما میں آئیں اور وہ خود ہی ضابطے تجویز کریں ۔ جس کے اثاثوں کا انکشاف ہو اس کو بتانا ہو گا کہ سرمایہ کہاں سے آیا۔ اعتزازاحسن کا کہنا تھا تحقیقات سپریم کورٹ کے ججز سے کرائی جائیں۔

اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا جن ممالک میں یہ سرمایہ چھپایا گیا وہاں کے قانون کے مطابق اس سرمائے کو خفیہ رکھا جا سکتا ہے ۔ قانون کا اطلاق پاناما پیپرز میں آنے والے ناموں پر یکساں ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا یہ انکشاف کسی سیاسی جماعت نے نہیں ایک معتبر ادارے نے کیا۔