اپوزیشن پانامالیکس کی تحقیقات نہیں چاہتی، پرویز رشید

 Rasheed

Rasheed

اوکاڑہ (جیوڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو معلوم ہے کہ وزیراعظم کے خاندان نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا اس لیئے وہ پاناما لیکس کی تحقیقات نہیں چاہتی۔

اوکاڑہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز نے حلال کمائی سے بیرون ملک قوانین کے مطابق کاروبار کیا جب کہ اپوزیشن پانامالیکس کے معاملے کی انکوائری نہ کروا کرالزامات کی سیاست کا بازار گرم رکھنا چاہتی ہے کیونکہ تحقیقات کی صورت میں وزیراعظم کے خاندان پر اچھالا جانے والا کیچڑ دھل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بےنظیر بھٹو اور پرویزمشرف کے ادوار میں نواز شریف کا احتساب ہوا اور احتساب میں ثابت ہوا کہ نواز شریف ایک دیانت دار اور امانت دار وزیراعظم ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لندن روانگی کے وقت چوہدری نثار سے طیارے میں ملاقات ہوئی تھی جس میں وزیرداخلہ نے عمران خان سے جلسے کی اجازت کا غلط استعمال نہ کرنے کا عہد لیا اور عمران خان نے یقین دلایا کہ پاکستان تحریک انصاف ریڈ زون میں داخل نہیں ہوگی۔