حزب اختلاف وزیر اعظم کو دیکھنا ہی نہیں چاہتی : ایاز صادق

Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

لاہور (جیوڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی نے تاجروں کی تقریب سے خطاب کیا اور اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم عدالت سے سٹے لیں تو گناہگار، تحریک انصاف سٹے لے تو حق دار۔ انہوں نے اعلان کیا کہ میں جھوٹے کو گھر تک پہنچاؤں گا۔

اسپیکر نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن کو بس میاں نواز شر یف ہی نظر آتے ہیں، جبکہ پاناما لیکس میں ان کا نام موجود ہی نہیں۔

اس موقع پر سردار ایاز صادق نے 2018ء کو ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا سال بھی قرار دیا۔