اپوزیشن جو چاہے کرلے دھرنے دے یا احتجاج کرے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی

PML N

PML N

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) رہنما مسلم لیگ ن ملک ضیا ء اللہ اعوان ڈوگہ نے کہا کے اپوزیشن جو چاہے کرلے دھرنے دے یا احتجاج کرے حکومت اپنی آئینی مدت پو ری کرے گی۔

میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کے زینے طے کررہا ہے ۔ میاں برادران کی قیا دت میں ملک دن بدن ترقی کررہا ہے ، ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔

جو کہ ملکی ترقی کے دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی ۔ پاکستانی عوام پہلے ہی انکے احتجاجوں اور دھرنوں سے تنگ آ کر حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دھرنوں کی سیاست رد کر چکے ہیں۔