اپوزیشن کے ٹی او آرز کا ہدف وزیراعظم اور ان کا خاندان ہے، سعد رفیق

khawaja Saad Rafique

khawaja Saad Rafique

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز کا ہدف صرف وزیراعظم اور ان کا خاندان ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز کی کوئی قانونی یا اخلاقی حیثیت نہیں پھربھی وزیراعظم نے اپنے خاندان کواحتساب کے لئے عدلیہ کے سامنے پیش کرکے مثال قائم کی اور وزیراعظم نواز شریف پاکستان کے پہلے حکمراں بن چکے ہیں جنہوں نے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا تاہم جوڈیشل کمیشن کے لئے اپوزیشن کی جانب سے سامنے آنے والے ٹی او آرز صرف اور صرف وزیراعظم اور ان کے خاندان کو ہدف بنانے کے لئے ہیں۔

وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف قابل احترام ہیں مگر ان کا بیان حقائق کے منافی ہے، اپوزیشن تنقید بھی کرے اور تجاویز بھی دے لیکن فیصلے صادر کرنے کا حق اپوزیشن کا نہیں اور اپوزیشن کی جانبدارنہ تجاویز کے باوجود بات چیت کے ذریعے راستہ نکالنے کی کوشش کریں گے۔