سو فیصد پرامید ہوں کہ ایم کیو ایم کے استعفے واپس لے لئے جائیں گے، فضل الرحمن

Fazal Ur Rehman

Fazal Ur Rehman

راولپندی (جیوڈیسک) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ 100 فیصد پرامید ہیں کہ ایم کیو ایم کے استعفے واپس لےلئے جائیں گے۔

راولپنڈی میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمید گل کی وفات پران کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم کیوایم نے واضح طورپرکہا ہے کہ وہ کراچی آپریشن کے خلاف نہیں

ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے استعفوں کے معاملے میں بات چیت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے، اگر گزشتہ روز رشید گوڈیل پرقاتلانہ حملہ نہ ہوتا توآج ایم کیوایم اورحکومت کے درمیان مذاکرات ہوتے لیکن اب رشید گوڈیل کی صحت یابی کے بعد ہی ایم کیو ایم کے ارکان اسلام آباد آئیں گے اور حکومت ان کی جائز باتوں کو قبول کرے گی۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روزنائن زیرو پرایم کیو ایم کے رہنماؤں سے استعفے واپس لینے کے لئے مذاکرات کئے تھے۔