اپنی اصلاح کریں

Optimization

Optimization

تحریر : ارم فاطمہ
کہا جاتا ہے سب سے آسان کام دوسروں پر تنقید کرنا ہے اور سب سے مشکل کام اپنی اصلاح ہے ۔اس بات کا خیال یوں آیا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں جہاں اس بات کی کوشش کی جاتی ہے کہ اس کے ایک ایک لمحے سے فیض حاصل کیا جائے اور نیکیاں سمیٹی جائیں وہیں آج کی نسل نیٹ پر ہمہ وقت مصروف نظر آتی ہے۔

قطع نظر اس بات کے کہ ہم بھی اسی صف میں شامل ہیں ۔سحری کے وقت کو ہی لے لیجیے۔ اس کی تیاری اور سحری کے بعد نماز کا وقت ہونے تک کئی بار آن لائن ہو کر نوٹیفیکیشن دیکھتے ہیں تو ہماری طرح کے اور فری یوز رزبھی آن لائن جاگتے نظر آتے ہیں۔ نماز کے بعد بھی کچھ دیر ضرور نیٹ کے ساتھ رابطہ رکھیں گے جبکہ کہا جاتا ہے کہ یہ وقت قرآن کی تلاوت کا ہے مگر آج کی نسل بشمول ہمارے صرف فرض کی ادائیگی کو ضروری سمجھتی ہے۔ اس کے ثمرات کیا ہیں اور رمضان میں نیکیوں کو کیسے سمیٹا جاتا ہے۔

Worship

Worship

اس سے قطعا ناواقف ہے۔میں یہ نہیں کہتی کہ آج کی نسل مذہب سے دور اور لاتعلق ہے مگر ان میں وہ وابستگی اور لگاؤ نہیں جس کا یہ مبارک مہینہ تقاضا کرتا ہے۔روزہ صرف فرض نماز کی ادائیگی کا نام نہیں اس میں ہر لمحہ اور ہر پل عبادت میں بسر کرنے کے لئے ذکر اور فکر کی ضرورت ہے جس کو شاید آج کی نوجوان نسل اتنی اہمیت نہیں دیتی۔

آگے چند دنوں میں لیلة القدر طاق راتوں کا سلسلہ شروع ہونے کو ہے۔دعا ہے ہم اس مہینے کی رحمت اور فضل سے بھرپور استفادہ کر سکیں اوریکسوئی کے ساتھ ان لمحات کوعبادت میں بسر کریں۔ امین۔

تحریر : ارم فاطمہ