اختیارات کے حصول کی جنگ میں عوام میئر کیساتھ ہونگے‘ جی کیو ایم

Ameer Patti

Ameer Patti

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیرسولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے متوقع میئر کراچی وسیم اختر کو پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وسیم اختر یقینا کراچی کو ایکبار پھر تعمیر وترقی اور امن و تحفظ کے دور کی جانب لوٹانے کیلئے دیانتدارانہ ‘ جرا ¿تمندانہ اور محبانہ کردار ادا کرتے ہوئے کراچی کے شہریوں کو ہمہ اقسام مافیاز ‘ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر سے نجات دلاتے ہوئے عوام الناس کو بجلی ‘ پانی ‘ گیس کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے نہ صرف بلدیاتی سہولیات کی گھر کی دہلیز پر فراہمی کے فلسفے کی عملی تعبیر پیش کریں گے بلکہ صحت و صفائی اور سیوریج کے ناقص نظام کی اوورہالنگ کے ساتھ سرکاری اسپتالوں میں علاج و ادویات اور سرکاری اسکولوں میں تعلیم کی فراہمی کے عوامی خواب کو بھی تعبیر دینگے۔

جبکہ پتھارہ مافیا اور پارکنگ مافیا سے بھی عوام کو نجات دلاکر ٹریفک جام کے اسباب کا خاتمہ بھی کرینگے اور تیز رفتار ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے کراچی کے تقدیر بدلنے کی کوشش بھی ضرور کرینگے گو کہ صوبائی حکومت نے انہیں ان تمام کاموں کی تکمیل کیلئے اختیارات نہیں دیئے لیکن انہیں منتخب کرنے والی عوام اختیارات کے حصول کی جنگ میں بھی ہر فورم پر ان کے ساتھ عوام کو صرف مسائل کا حل اور امن و تحفظ درکار ہے۔