اورکزئی ایجنسی میں 4 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے

Taliban

Taliban

اورکرزئی (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔

اورکزئی ایجنسی کے علاقے کلایہ میں 4 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ، چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اسلام فاروقی گروپ سے ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے چاروں دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اورکزئی ایجنسی میں آپریشن ضرب عضب کے دوران متعدد کارروائیوں میں کئی دہشت گردوں سمیت ان کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔