اورنج ٹرین پراجیکٹ کیلئے بیرونی قرضہ نہیں مل رہا : پنجاب حکومت

Orange Train Project

Orange Train Project

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ لاہور میں اورنج ٹرین منصوبے کی تکمیل کیلئے نہ تو اس کے پاس کوئی بیرونی قرض موجود ہے نہ کوئی امداد حاصل کی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور میں اورنج ٹرین کا منصوبہ پوری طرح سے اپنے وسائل سے تیار کر رہے ہیں اور ابھی تک اورنج ٹرین منصوبے کے متاثرین کو 7 ارب روپے کی ادائیگی کرنا باقی ہے۔