حکم کی تعمیل نہ کرنے پر چیف ایگزیکٹو لیسکو سے 15 روز میں جواب طلب

 Lesco

Lesco

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر چیف ایگزیکٹیو لیسکو قیصر زمان سے 15 روز میں جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار ٹائون شپ کے لائن سپرنٹنڈنٹ شاہد کریم نے سی ای او لیسکو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ میرٹ پر آنے کے باوجود ایس ڈی او کے عہدے پر ترقی نہیں دی گئی جس کے بعد ہائیکورٹ نے سی ای او لیسکو کو ایک ماہ میں درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن عدالتی حکم کے باوجود سی ای او لیسکونے تعمیل نہیں کی لہٰذا توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے چیف ایگزیکٹو لیسکو قیصر زمان سے 15 روز میں جواب طلب کر لیا۔