ڈی سی او اور ڈی پی او کا حکم ‘ٹریفک پولیس کا زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹروں کیخلاف کریک ڈائون

Police Inspector Mohammad Iqbal

Police Inspector Mohammad Iqbal

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او اور ڈی پی او قصور کے حکم اورڈی ایس پی سٹی و ٹریفک محمد اکرام خاں کی زیر نگرانی انسپکٹر ٹریفک پولیس محمد اقبال کا زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹروں کیخلاف کریک ڈائون ‘235 گاڑیاں ڈرائیوروں سمیت مختلف تھانوں میں بند۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی و ٹریفک محمد اکرام خاں کی زیر نگرانی انسپکٹر ٹریفک پولیس چوہدری محمد اقبال نے دیگر ٹریفک اہلکاران کے ہمراہ نیو بس ٹرمینل ، اسٹیل باغ موڑ ، کمال چشتی موڑ ، بائی پاس ، رائے ونڈ روڈ ، مصطفی آباد اور دیگر مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ کی اور حکومت کی طرف سے مقرر کردہ کرایہ نامہ سے اوورچارجنگ اور نیا کرایہ نامہ گاڑیوں پر آویزاں نہ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے 235گاڑیوں کو ڈرائیوروں سمیت مختلف تھانہ جات میں بند کر دیا۔

انسپکٹر ٹریفک پولیس محمد اقبال نے کہا کہ مقرر کردہ کرایہ نامہ پر اوورچارجنگ کرنیوالوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری ہے اور کسی کو بھی زائد کرایہ لینے کی اجازت نہیں دینگے ۔ علاوہ ازیں ٹریفک پولیس قصور ناجائز اڈوں ، ون وے اور ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لا رہی ہے اور تعلیمی اداروں میں ٹریفک آگاہی کے حوالے سے لیکچر مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔