حضور نبی کریم ۖ کی سیرت طیبہ کی روشنی میں ان کے احکامات اپنانے میں ہی ہماری نجات ہے۔ مسعود احمد صدیقی

Tamzeem Mashaikh

Tamzeem Mashaikh

لاہور: تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ۖ کی سیرت طیبہ کی روشنی میں ان کے احکامات اپنانے میں ہی ہماری نجات ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی لاہور آمد کے بعد تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کے ضلعی یونٹوں کے دوروں کے دوران شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ موجودہ دور جہاں شیطانیت، بے راہ روی اور فحاشی اپنے عروج پر ہے حضور نبی کریم ۖ کی ذات اقدس کو مشعل راہ بناتے ہوئے فرمودات نبوی ۖ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ان کی زیادہ سے زیادہ نشرواشاعت کی ضرورت ہے تاکہ ہم اللہ رب العزت کی رحمت کے حقدار بن سکیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی روزمرہ زندگی کو سیرت طیبہ کے عین مطابق گزارنے کی بھرپور کوشش کرنی ہو گی۔

خواتین گھروں ، بازاروں میںاورجہاں تک ہوسکے پردے کا خصوصی طور پر اہتمام کریں، نوجوان نسل کو بے راہ روی کی دلدل سے نکالنے کیلئے بزرگان دین کی تعلیمات اور روحانیت سے ہمکنار کرنا ہوگا ۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے اچھرہ، سوڈیوال ، مصطفی آباد، مغل پورہ، گلشن راوی، پی سی ایس آئی آر سوسائٹی ، گورنمنٹ ایمپلائیز سوساسٹی، ماڈل ٹائون، ملتان روڈ، سبزہ زار سمیت دیگر حلقوں کا دورہ کیا اور لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن کے زیر اہتمام محلوق خد ا کی بے لوث خدمات کا جائزہ لیا ، اس موقع پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ضلعی کوارڈینٹر ز پیر سید احمد ندیم شاہ، پیر حاجی افتخار نقشبندی، پیر سید عدنان اکرم نقشبندی، پیر ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی سمیت فائونڈیشن کے دیگر سینئر ممبران بھی موجود تھے۔

عبدالرشید قادری (میڈیا سیکرٹری )
میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047