ادارے الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے اہتمام ڈونرز کانفرنس و ایک شام باہمت بچوں کے نام سے تقریب میں منعقد کی گئی

Ceremony

Ceremony

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یتیم بچوں کی کفالت کرنے والے آزاد کشمیر کے سب سے بڑے ادار ے الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ڈونرز کانفرنس و”ایک شام باہمت بچوں کے نام ” سے تقریب ضلع بھمبر کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی تقریب کا مقصد معاشرے میں موجود مستحق یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی ذہنی، جسمانی ،تعلیمی اور اعلٰی کردار کی نشو و نما اور پرورش کے لئے اہل درد مخیر حضرات کو ان یتیم بچوں کی خداد اد صلاحیتوں کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے ان کی کفالت کی ذمہ داری اٹھانا تھا شرکاء تقریب نے ڈونرز کانفرنس میں 100بچوں کی کفالت کا بیڑا الخدمت کے پلیٹ فارم سے اٹھا لیا جو کہ ماہانہ 3600روپے کی رقم ہر ایک بچہ بنتی ہے اس کے علاوہ36ہزار روپے نقد ڈونیشن حاضرین نے جمع کروایا سینئر نائب صدر الخدمت فائونڈیشن پاکستان سید احسان اللہ وقاص نے بحثیت صدر تقریب اپنے خطاب میں کہا کہ نبی مکرم ۖ نے فرمایا کہ یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں میرے ساتھ اس طرح ہوں گے جیسے انگشت شہادت اور درمیانی انگلی انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ان بے سہارا اور مستحق یتیم بچوں کی کفالت اٹھانے والے دین و دنیا میں سرخرو ہوتے ہیں۔

آزاد کشمیر بھر میں اس وقت490یتیم بچے ادارہ الخدمت فائونڈیشن میں مخیر حضرات کے تعاون سے اپنی تعلیم تربیت جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں سے98بچے ضلع بھمبر سے تعلق رکھتے ہیں ہمارے ادارہ ماہانہ ہر بچے کو 3000روپے تک مالی مدد فراہم کرتا ہے اور اس کے علاوہ ان کی ضروریات زندگی کی تمام اشیاء کی زمہ داری بھی بخوبی نبھا رہا ہے 28بچوں کوہمسایہ مسلم دوست ملک ترکی کی بچوں کی فلاح و بہبود پر کام کرنے والی تنظیم IHHبھی ہماری معاونت کر رہی ہے 4سے 12سال کی عمر تک یتیم بچوں کی کفالت ہم اسی ضلع کے مخیر حضرات کی دی گئی رقوم سے کرتے ہیں اور ہمارا ایک پروگرام ”آغوش” کے نام سے بھی کام کر رہا ہے سیمینار سے ممتاز دانشور،ماہر تعلیم ضیغم مغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام بچے کی تعلیم اور یتیم بچے کی کفالت کر کے تعلیم دلوانے میں بہت فرق ہے ایسے بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ان میں پایا جاناوالا احساس محرومی ختم کرنا اور ان ایک باوقار اور خود اعتماد انسان بنانا ہمارا مشن ہے۔

ان بچوں کی ایسی نفسیات کو مد نظر رکھ کر ان کی تعلیم و تربیت انہیں نکھارتی ہے تقریب سے صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع بھمبر ڈاکٹر ریاض احمد مرزانے 100بچوں کی کفالت اٹھانے والے مردو خواتین کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کی جانب سے مزید ہر ممکن سہولیات ان بچوں کی دہلیز تک پہنچانے کا عظم کیا ڈونرکانفرنس کے اسٹیج سیکرٹری شعیب احمد ہاشمی ڈپٹی منیجر میڈیا ریلیشن الخدمت فائونڈیشن تھے شرکاء کانفرنس کو ملٹی میڈیا پر بچوں پر ڈاکو منٹری دکھائی گئی مہمانوں کے لئے اعشائیہ کا انتظام بھی کیا گیا تقریب کے آغاز میں مہمانان گرامیوں کو ننھی منھی طالبات پھولوں کے گلدستے پیش کر کے خوش آمدید بھی کہتی رہیں۔