تنظیم فلاح و بہبود کے تحت مستحقین میں سلائی مشین کی تقسیم

Tanzeem Falah o Behbood

Tanzeem Falah o Behbood

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح و بہبود شعبہ خواتین کے زیر اہتمام قائد آباد اور گرد نواح میں آباد مستحق خواتین میں سلائی مشین تقسیم کی گئی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم فلاح و بہبود شعبہ خواتین کی صدر نجمہ اشفاق اور جوائنٹ سیکریٹری سکینہ ناز نے کہا کہ کمزور لوگوں کی مدد اور انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے اپنی کاوشیں بروئے کار لانا بھی عبادت ہے۔

ہماری تنظیم اپنے محدود وسائل اور مخیر حضرات کے تعاون کے ذریعے مستحق لوگوں کی خدمت میں ہمیشہ اپنا بھر پور حصہ ڈالتی رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی غربت ،بے روزگاری کو المیہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ معاشرے میں سدھار لانے کے لئے حکومت سماجی تنظیموں کی سرپرستی کرکے مہذب معاشرے کو پروان چڑھائے باہمی اشتراک اور کاوشوں کے ذریعے ہم اپنے معاشرے میں سدھار اور بھو ک ،غربت و افلاس کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

جاری کردہ سیکریٹری اطلاعات
تنظیم فلاح و بہبود