سید رضی العباس امامیہ آرگنائزیشن کے چیئرمین منتخب، آئی ایس او کا عشائیہ

Lahore

Lahore

لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے نو منتخب چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن سید رضی العباس شمسی کے اعزاز میں المصطفیٰ ہائوس میں عشائیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے نو منتخب چیئرمین آئی او کو مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن سید رضی العباس شمسی کا کہنا تھا آئی ایس او ملی خدمات میں ہر اول دستہ کے طور پر نظر آتی ہے۔

آئی ایس او سے ہمارا رشتہ برادرانہ ہے انہوں نے تاکید کی کہ ملی اداروں میں باہمی محبت وقت کی ضرورت ہے اس موقع سابقہ چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان لعل مہدی خان ،برادر بزرگوار حسنین زیدی صاحب ،برادر افسر خاں سابقہ مرکزی صدر برادر تہور حیدری برادر اطہر عمران اور مرکزی کابینہ آئی ایس او کے عہدیدران بھی موجود تھے۔