ملکہ کی خبریں 4/5/2016

Malika

Malika

ملکہ (نمائندہ خصوصی) چیئرمین الاعوان انٹرنیشنل آرگنائزیشن ڈاکٹر ملک محمد نعیم اعوان یو کے جن کا تعلق نواحی موضع صبور سے ہے کے والد محترم ملک بشیر احمد اعوان نمبر دار وفات پاگئے ہیں۔نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ چک نمبر 481 بوٹے والی ضلع جھنگ میں ادا کی گئی۔ ان کے ایصال ثواب کے لیے ایک مذ ہبی محفل مورخہ 6 مئی بر و ز جمعہ دن 10 بجے ان کی رہائش گا ہ چک نمبر 481 بوٹے والی ضلع جھنگ میں منعقد ہو گی ۔ ڈاکٹر ملک محمد نعیم اعوان کا رابطہ نمبر 0303 5700538 ہے۔

ملکہ (نمائندہ خصوصی ) معروف سماجی شخصیت ملک خضر حیات اعوان آف پنڈی ہاشم نے عبداللہ ہسپتال ریلوے چوک لالہ موسیٰ میں بطور ایڈ منسٹریٹر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ نئی ذمہ داری سنبھالنے پر زاہد مصطفی اعوان صدر پاک پریس کلب فرانس ، چوہدری غضنفر جمشید پلاہوڑی (کویت) عزیزالرحمن مجاہد ، عمرفاروق اعوان ، طارق مصطفی اعوان ، محسن ضیاء اعوان نے مبارکباد دی اور کہا کہ خضر حیات اعوا ن ہسپتا ل میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔