تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام ملک گیر امن کنونشن آج ہو گا

Lahore

Lahore

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام 26واں ر فروغ اسلام واستحکام پاکستان” مشائخ وبین المذاہب امن اتحاد کنونشن 2016” 14،15 جولائی آج جمعرات و جمعتہ المبارک فیصل آباد میں شروع ہو گا۔

کنونشن کی صدارت تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی کرینگے علاوہ ازیں کنونشن میںتمام سلاسل طریقت نقشبندیہ، سہروردیہ، چشتیہ،قادریہ،نوشاہیہ،جہانگیریہ،اویسیہ و دیگرکے جید مشائخ عظام ، بین المذاہب امن اتحاد پاکستان میں شامل مذاہب عالم (ہندو،سکھ،عیسائی،بہائی،پارسی،اسماعیلی)کے قائدین،بین المسالک (اہل تشیع،اہل دیوبند،اہل حدیث،اہل سنت وجماعت ودیگر)کے جید علماء کرام سمیت لاکھوں کمیونٹی ورکرزمردوخواتین کشمیریوں پر جاری بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف متفقہ قرار پیش کریں گے اور آپریشن ضرب عضب کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

کنونشن دین حق کی سربلندی، دین اسلام کے حقیقی تشخص کی بحالی ، ملکی استحکام ، فروغ امن و محبت اور دہشت گردی و فرقہ واریت کے خاتمے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

جبکہ کنونشن 14جولائی بروز جمعرات کی شب سے 15جولائی بعداز نماز جمعتہ المبارک جاری رہیگا اور اس طرح کنونشن دونشستوں پر مشتمل ہوگا۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047