تنظیم فلاح و بہبود کے زیر اہتمام جشن آزادی کی شایان شان تقریب کا انعقاد

Pakistan

Pakistan

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح و بہبود کے زیر اہتما جشن آزادی کے حوالے سے شایان شان تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے کیا گیا اس موقع پر شرکاء تقریب میں قومی پرچم اور بیجز اور خواتین میں قومی پرچم کے رنگوں پر مشتمل چوڑیاں بھی تقسیم کی گئی ۔منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز سماجی رہنما اور تنظیم فلاح و بہبود کے جنرل سیکریٹری مختار احمد نے کہا کہ پاکستان مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے برصغیر کے مسلمانوں کے آزاد وطن ایک عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیئے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم فلاح و بہبود شعبہ خواتین کی صدر نجمہ اشفاق قریشی نے کہاکہ آزادی وطن کے لئے ہمارے آبا و اجداد نے بے مثال قربانیاں دی ہیں جس کی وجہ سے ہم آج آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کی قدر نہ کرنے والی قومیں صفہ حستی سے مٹ جاتی ہیں ہمیں وطن کی ترقی اور استحکام کے لئے اپنی کاشیں بروئے کار لانا ہونگی اور وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے استحکام کے لئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ جد وجہد کرنا ہوگا تقریب کے اختتام پر آزادی وطن کی 69ویں سالگرہ کا کیک کا ٹا گیا اور شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔