تنظیم فلاح و بہبود خلد آباد قائد آباد کی چیئر پرسن شمیم اختر کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام

Iftar Party

Iftar Party

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح و بہبودخلدآباد ،قائد آباد کی چیئر پرسن شمیم اختر کی جانب سے سیاسی و سماجی ہنمائوں ،علاقہ معززین و عمائدین کے اعزاز میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیداروں کے علاوہ قائد آباد اور اس سے ملحقہ آبادیوں کے علاقہ معززین و عمائدین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوت افطار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم فلاح و بہبود کی چیئر پرسن شمیم اختر نے کہاکہ سماجی تنظیمیں معاشرے میںسدھار لاسکتیں ہیں اور اس سلسلے میںسماجی و فلاحی تنظیمیں مسلسل جدو جہد میں مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ علاقائی سطح پر معاشرتی سدھار کے لئے سماجی وفلاحی تنظیموں کا ساتھ دیں انہوں نے کہاکہ غربت ،جہالت اور بدامنی ہمارے معاشرے کا اہم مسئلہ ہے ہمیں متحد ہوکر اس کے خاتمے کے لئے اپنا قومی کردار ادا کرنا ہوگا۔