غیر سرکاری ادارے، ایسوسی ایشن فار کمیونٹی ڈیولپمنٹ نے کمیونٹی گیدرنگ کا انعقاد کیا

Swat

Swat

سوات : تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال اور شموزئی زرہ خیلہ میں غیر سرکاری ادارے، ایسوسی ایشن فار کمیونٹی ڈیولپمنٹ نے کمیونٹی گیدرنگ کا انعقاد کیا جس میں ڈاکٹر نظام الدین، ڈاکٹر محمد جمال،سینئر میڈیکل ٹیکنیشن فضل سبحان، اریچ سی خزانہ، اے سی ڈی کے نمائندوں اور علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پرڈاکٹروں نے عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ ٹی بی کے روک تھام کیلئے فلاحی اداروں کا کردار اتنا اہم ہے جتنا کہ سرکاری اداروں کا انہوں نے کہا کہ ٹی بی ایک موذی مرض ہے مگر احتیاطی تدابیر اور بروقت علاج سے اس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔

انہوں نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ علامات ظاہر ہونے پر مستند ڈاکٹر یا قریبی ٹی بی کنٹرول پروگرام سینٹر سے رابطہ کریںانہوںنے واضح کیا کہ سوات بھر میں ٹی بی کنٹرول پروگرام کے 12رجسٹرڈ مراکز ہے جس میں متاثرہ افراد کا مفت معائنہ بھی کیا جاتا ہے اور مفت ادویات کے علاوہ دیگر تمام سہولیات دئیے جاتے ہیں انہوںنے کہا کہ اگر معاشرے میں اسی قسم کے اجلاس ہوتے رہے تو ٹی بی کے مرض سے جلد از جلد نجات مل جائے گی۔

اس موقع پرمقررین نے کہا کہ بہت کم لوگ ٹی بی کے علاج کیلئے رجوع کرتے ہیں جسکی وجہ سے شرح اموات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور بروقت تشخیص اور مکمل علاج ہی ٹی بی سے نجات کا سبب ہے۔