ایس ایم سی المنائی کے زیر اہتمام 11ویں سالانہ ونٹر میٹنگ کی تقریب

SMC ALUMNI ANNUAL WINTER MEETING

SMC ALUMNI ANNUAL WINTER MEETING

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وائس چانسلر جناح سندھ یونیورسٹی کراچی ڈاکٹر طارق رفیع نے کہا کہ ایس ایم سی المنائی کا اپنے مادر علمی کے ساتھ پیار و محبت کا رشتہ قابل فخر ہے سابق گریجویٹس نے اپنے مادر علمی کی ترقی اور اسے مثالی درسگاہ بنا نے کے لئے ہمیشہ اپنی کاوشوں کو بروئے کار لاکر اس کا نام دنیا میں اونچا کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل گریجویٹس کے بین الاقوامی تنظیم (ایس ایم سی المنائی ) کے زیر اہتمام 11ویں سالانہ ونٹر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ایس ایم سی المنائی پاکستان کے صدر ڈاکٹر ساہد سمیع ،نارتھ آمریکہ کے صدر ڈاکٹر صابر علی خان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم سی المنائی پاکستان کے صدر ڈاکٹر شاہد سمیع نے کہا کہ اپنے مادر علمی کی تعمیر و ترقی اور اسے اعلیٰ مقام دلانے کے ایس ایم سی المنائی اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔

تقریب میں ایس ایم سی المنائی کے زیر اہتمام نفسیات پر خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ماہر نفسیات ڈاکٹر رضا الرحمن ،ڈاکٹر صابر علی خان ،ڈاکٹر وسیم اختر ،ڈاکٹر شوکت علی اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے خصوصی لکچر دیئے اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے سندھ میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل گریجویٹ نے شرکت کی۔