رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان کے اہتمام تقریب تقسیم سرٹیفیکیٹ برائے حسن کارکردگی منعقد کی گئی

لاہور: پاک ٹی ہاﺅس مال روڈ لاہور میں رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان کے زیراہتمام تقریب تقسیم سرٹیفیکیٹ برائے حسن کارکردگی منعقد کی گئی۔ جس میں سربلندی اسلام اور دفاع پاکستان کے لئے قلمی خدمات سرانجام دینے والے بہترین کالم نگاروں اور مصنفین کو حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹس سے نوازاگیا ۔تقریب رائٹرزگلڈآف اسلام کے مرکزی صدرعبدالغنی شہزاد کی ہدایات اورمرکزی معاون خصوصی نسیم الحق زاہدی کی زیرصدارت ہوئی جس میں نظریہ پاکستان کے حوالے سے لکھنے والے کالم نگاروں ،مصنفوں اور شاعروں نے شرکت کی ۔ سربلندی اسلام اور دفاع پاکستان کے لئے قلمی خدمات سرانجام دینے والے معروف کالم نویس ومصنف احتشام جمیل شامی ،محمد یحییٰ مجاہد ،محمد عتیق الرحمم اورآر۔ایس ۔مصطفی کو رائٹرزگلڈآف اسلام پاکستان کی جانب سے حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹس پیش کرتے ہوئے ان کی قلمی خدمات کو سراہا گیا ۔اس موقع پر مشہورزمانہ کتب ”علم کاعظیم فرزند“اور ”عہد ساز صحافی “کی مصنفہ ، کالم نگارہ،نظریہ پاکستان سعودی عرب کی بانی اور مسلم لیگ ن کی سیکرٹری جنرل (خواتین) بیگم صفیہ اسحاق کو مرکزی صدرعبدالغنی شہزاد کی طرف سے مرکزی معاون (خواتین )اور ”کشمیر ہماراہے “کے مصنف ،پاکستان اپڈیٹس ویب کے روح رواں اور کالم نگار محمدشاہد محمودکے رائٹرزگلڈآف اسلام پاکستان کے نائب معاون کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ۔اس موقع پر شرکاءتقریب نے اپنے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ ہماری زندگیوں کا مقصد سربلندی اسلام اور دفاع وطن کے لئے اپنی قلمی خدمات کو وقف کرنا ہے۔

Ceremony

Ceremony

Ceremony

Ceremony

Ceremony

Ceremony

Ceremony

Ceremony

Ceremony

Ceremony