دو آبہ فاؤنڈیشن اور ایل پی پی کے زیر اہتمام ڈسٹرک ڈیزاسٹر منیجمنٹ فورم کا قیام عمل

Speech

Speech

لیہ (نامہ نگار) ڈسٹرک ڈیزاسٹر فورم لیہ کا قیام طارق محمود پہاڑ میڈیا کو آرڈنیٹر، نزیر سیہڑ چئیرمین، محمد حسین جنرل سیکٹری منتخب فورم ضلع لیہ کے عوام کو آفات کے اثرات سے بچانے کے لئے حکومتی اداروں سے مل کر کام کرے گا، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز دو آبہ فاؤنڈیشن اور ایل پی پی کے زیر اہتمام ڈسٹرک ڈیزاسٹر منیجمنٹ فورم کا قیام عمل میں لایا گیا، جس کے 29 ممبران کا چناؤ کیا گیا ممبران تینوں تحصیلوں سے برابری کی بنیاد پر منتخب کئے گئے۔

جبکہ 10رُکنی ایگزیکٹو باڈی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جس کے مطابق طارق محمود پہاڑ ڈسٹرک میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر احمد سیہڑ چئیرمین عبدالوقار خان دستی سینئیروائس چئیرمین، ڈاکٹر محمد اقبال وائس چئیرمین ،جنرل سیکٹری محمد حسین ٹاوری ،جوائنٹ سیکٹری فاخرہ رضائ،فنانس سیکٹری اے بی کوثر ،انفارمیشن سیکٹری ڈاکٹر افضل ندیم وومن سیکٹری رقیعہ ناز کومتفقہ طور پر منتخب کیا گیا،،اس موقع پر دوآبہ فاؤنڈیشن کے غلام رسول اصغر ،یاسر ہاشمی،معمونہ صدف ،ایل پی پی کے مشتاق حسین ،سجاد حسین سمیت تینوں تحصیلوں کے نمائندہ مردو خواتین نے شرکت کی۔

اجلاس سے نو منتخب عہدیدران میں طارق محمود پہاڑ ،چئیرمین نذیر احمد سیہڑ اور جنرل سیکٹری محمد حسین ٹاوری نے خطاب کہاڈسٹرک ڈیزاسٹر فورم منیجمنٹ کا مقصد ضلع لیہ کی عوام کو آفات کے اثرات سے بچانے کے لئے حکومتی اداروںاور سیول سوسائٹی اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زلزلہ ژالہ باری سمیت دیگر آفات سے نپٹنے کے لئے لوگوں کو ٹرینگ اور ممکنہ صورتحال سے آگاہی کے لئے فورمز کا انعقاد جاری رہے گا۔اس موقع پر چئیرمین تحصیل لیہ سید افتخار گیلانی رانا محمد عثمان مبشر شاہ و دیگر موجود ہیں۔