زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام دی موٹر سٹی کا پری لانچ سیلز ایونٹ کراچی میں منعقد ہو گا

Zameen

Zameen

کراچی : زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام دی موٹر سٹی کا پری لانچ ایونٹ کراچی میں منعقد ہو گا۔کراچی کے میریٹ ہوٹل کے گورنر ہال میں 18 فروری کو صبح 10 سے شام 7 بجے تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں زمین ڈاٹ کا م کی سیلز کا عملہ نہ صرف دورہ کرنے والوں کی رہنمائی کیلئے موجود ہوگا بلکہ اس ایونٹ کے موقع پر موٹر سٹی میں رہائشی یا کمرشل پلاٹ خریدنے والوں کو خصوصی ڈسکاؤنٹ بھی دیا جا ئے گا۔

کراچی کے نادرن بائی پاس پرگلشن معمار اور ڈریم ورلڈریزارٹ سے محض 2 منٹ کی مسافت پر واقع دی موٹر سٹی منصوبہ شیخانی گروپ آف کمپنیز کا لینڈ مارک منصوبہ ہے جو کہ اسپورٹس تھیم کے مطابق تعمیر کیا جا رہا ہے ۔اس منصوبے کی مارکیٹنگ کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کا م کےپاس ہیں ۔ اس منصوبے سے جہاں رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کے ریسنگ ٹریک تک رسائی حاصل ہوگی وہیں یہاں کے رہائشی فن سٹی، اسپورٹس کمپلیکس وغیرہ سمیت دیگر سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔

شیخانی گروپ 1978ء سے اب تک رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں اپنا منفرد مقام بناتے ہوئے دنیا بھر میں 30ہزار سے زائد پراپرٹی یونٹس فراہم کر چکا ہے ۔اس منصوبے کے حوالے سے بھی شیخانی گروپ آف کمپنیزجدید ترین سہولیات اور خصوصیات کے ساتھ منفرد، جدید اور آرام دہ طرز زندگی متعارف کروانے کا عزم رکھتی ہے۔

جاری کردہ: زمین میڈیا (پرائیوٹ ) لمیٹڈ
برائے رابطہ : محمد آصف،سربراہ شعبہ ابلاغیات asif@zameen.com +92 345 8500015, +92 300 8404356
سالار سلیمان‘ نظامت تعلقات عامہ salaar@zameen.com +92 300 8567531, +92 3004777 607