مسلم لیگ ن جموں چھ کے زیر اہتمام استحکام پاکستان ریلی میں سینکڑوں افراد کی شرکت

taxila

taxila

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے) مسلم لیگ ن جموں چھ کے زیر اہتمام استحکام پاکستان ریلی میں سینکڑوں افراد کی شرکت،مسلم لیگ ن جموں چھ کے رہنما و امیدوار ایم ایل اے سردار مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے ریلی کی قیادت کی، ریلی جمیل آباد سے شروع ہوکر ٹیکسلا کمیونٹی ہال پر اختتام پذیر ہوئی جہاں مقررین نے ریلی سے خطاب کیا،فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھی،کشمیری رہنما سردار مرتضیٰ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان کے لئے نوجوان مسلم لیگ ن کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںسردار مرتضیٰ علی طاہر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ دورہ امریکہ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے جراتمندانہ موقف نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے،

وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا، انکا کہنا کہ کشمیریوں نے آزادی کی تحریک میں بے شمار قربانیاں دیں لیکن اپنے موقف سے نہیں ہٹے،استحاک پاکستان ریلی کا مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ آج بھی کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں،استحکام پاکستان ریلی میں مسلم لیگ ن کے کارکنان سمیت کشمیری مہاجرین کی کثیر تعداد موجود تھی ،ریلی میں شر کاء نے کشمیر بنے گا پاکستان ،محسن کشمیر میاں نواز شریف،چوہدری نثار قدم بڑھاو ہم تمھارے ساتھ ہیںکے بڑے پوسٹر پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے،جبکہ میاں نواز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی تصویر کے بڑے پورٹریٹ اٹھا رکھے تھے،