آئی ایس او کے زیر اہتمام ملک گیر ناصران مہدی ورکشاپ کا آغاز یکم جون سے ہو گا

Meeting

Meeting

لاہور (پ ر) مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او میں تنظیم کے مرکزی صدر علی مہدی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں آئی ایس او کے مختلف ادارہ جات کے رہنمائوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں تعلیمی و فکری ورکشاپس کے حوالے سے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا احسن نقوی نے شرکا اجلاس کو ورکشاپ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ورکشاپ تین مرحلوں میں ہوگی جس کیلئے ملک کے تمام ڈویژن کو چھ زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔

کراچی ،سکھر،ملتان ،لاہور،راولپنڈی اور گلگت میں ملک گیر ناصران ورکشاپ کا آغاز یکم جون سے ہوگا جبکہ آخری مرحلہ جولائی میں مکمل ہوگا ورکشاپ ملک بھر کے 600سے زائد مقامات پر منعقد ہوگی گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ہزاروں طلبا شریک ہونگے انہوں نے ورکشاپ کے ایجنڈا سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ورکشاپ کے ایجنڈا میں اخلاق ،احکام دین ،پاکستان کے قومی ہیرو،آئمہ طاہرین کی سیرت اور مختلف ادوار میں حکمت عملی ،تعلیم کی اہمیت پاکستان و جہاں کی معروف شخصیات کا تعارف، قرآن شامل ہیں ورکشاپس کے اختتام پر دروس پر مشتمل امتحان لیا جائے گا۔

پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے جائے گیااحسن نقوی کا کہنا تھاکہنوجوانوں میں فکری تربیت کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت اور تندرستی کو اجاگر کرنے کیلئے اسکائوٹنگ اور دیگر ورزشیں بھی کروائی جائیں گی اجلاس میں ،زوہیر قمبری انچارج ادارہ توسیع اور میڈیا کوآرڈینٹر تقی حسن علامہ اسد نقوی رہنماء ادارہ تربیت بھی موجود تھے۔