یتیم بچوں کے شاندار مستقبل کے لیے الخدمت کی کا وشیں قابل تقلید ہیں۔ترک سفیر احسان مصطفی کا افطار ڈنر سے خطاب

Group Photo

Group Photo

اسلام آباد : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اورٹکا کے زیراہتمام 800 سے زائد یتیم بچوں کے لیے رویلز ایونٹ کمپلیکس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ترک سفیر احسان مصطفی یاردکل، ترکی سے ٹکاکے وفود ، بیواؤں، الخدمت کے ذمہ داران اور بڑی تعداد میں رضاروں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز پاکستان اور ترکی کے ترانے بجا کر کیا گیا۔ ترکی کے سفیر احسان مصطفی یاردکل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یتیم بچوں کے شاندار مستقبل کے لیے الخدمت کی کاوشیں قابل تقلید ہیں۔ انہوں نے کہ کہا کہ ہمارے آنے کا مقصد اپنے پاکستانی بہن بھائیوں اور دوستوں سے ملنا ہے۔ترکی کے عوام پاکستانی عوام کو بہت پسند کرتے ہیں۔ ہم پاکستانی عوام کے مشکل دنوں میں ساتھ رہے اور رہیں گے۔ اور ہم پاکستان کی معیشت کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

محمد عبدالشکور صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے یتیم بچوں کی لئے سجائی تقریب میں آمد پرترک وزیر اعظم کے مشیرکامل گل عباس، ترک سفیر اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ مائیں اگر اپنے بچوں کی اچھی تربیت کریں گی تو وہ اچھے انسان بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ماؤں کو یتیم بچوں کی صحت، تعلیم اور بچوں کی پرورش کا طریقہ سیکھائیں گے۔ ہم یتیم بچوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم ہنر مند ماوں کے لئے قرض حسنہ فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آج ہم 10,000سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کر رہے ہیں۔

تقریب میں یتیم بچوں کی جانب سے ملی نغمے پیش کئے گئے ۔بچوں کی پرفارمنس پر ترکی سے آئے وفد کے اراکین بچوں میں گھل مل گئے۔ بچوں کو گود میں اٹھا کر تصاویر بنائیں اور انھیں پیار کیا۔ تقریب کے اختتام پر ترک مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپیاں پہنائی گئیں۔