خیبر مسلم پنالٹی ککس پر جلال مراد کو شکست دیکر سیمی فائنل فائنل میں پہنچ گئی

 1st S Nawab Shah Football Tournament

1st S Nawab Shah Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اُسامہ اسپورٹس اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ کورنگی اور ڈی ایم سی کورنگی کے تعاون سے پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں جاری پہلا آل کراچی سید نواب شاہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے آخری کوارٹر فائنل مقابلے میں خیبرمسلم نے مد مقابل مضبوط حریف جلال مراد کو پنالٹی ککس پر 4-2سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل معرکہ آج میزبان اُسامہ اسپورٹس اور خیبر مسلم سے ہوگا ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری شاہنواز بلوچ ،عمر بلوچ اور پرویزخان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر سعید خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔