اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل کالونی کا تعزیتی اجلاس شہید امجد صابری کو خراج عقیدت

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل کالونی کا تعزیتی اجلاس چیئر مین حاجی محمد الیاس اعوان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک ممتاز و معروف قوال امجد فرید صابری کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کی پر زور مذمت گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے شہید امجد فرید صابری کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اجلاس میں سرپرست اعلیٰ فرید گل،سیکریٹری جنرل ریاض اختر مائیکل، وائس چیئر مین سیف اللہ خان ،جوائنٹ سیکریٹری گل رشید ،محمد انور عرف منو ،میڈیا سیکریٹری شیر افضل ،خازن افتخار باچا ،اُسامہ اسپورٹس فٹ بال کلب کے کوچ گل حسن بلوچ ،اسسٹنٹ کوچ سلیم چکوالیہ ،کپتان سلیم شاہ ،نائب کپتان حامد بنگش رکن طارق خان شریک تھے تمام عہدیداران و ممبران اورکھلاڑیو ںنے امجد فرید صابری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے اٰیصال ثواب کے لئے دعا اور لواحقین سے دلی تعزیت کی اجلاس ے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین حاجی محمد الیاس اعوان نے کہا کہ امجد صابری قومی آثاثہ اور قوم کا فخر تھے ان کی موت انسانیت کا عظیم نقصان ہے شہید امجد صابری نے اپنی عمر کا طویل حصہ اپنے کلام کے ذریعے عالم اسلام کے خون کو گرمائے رکھااس موقع پر جنرل سیکریٹری ریاض اختر مائیکل نے کہا کہ شہید امجد صابری اپنی ذات میں انجمن تھے قوالی کے فروغ کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے خدمات کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔