پہلا آل کراچی سید نواب شاہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں غریب نواز اور جلال مراد کی جیت

1st All Karachi S Nawab Shah Football Tournamen

1st All Karachi S Nawab Shah Football Tournamen

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اُسامہ اسپورٹس اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام ضلع انتطامیہ کورنگی اور ڈی ایم سی کورنگی کے تعاون سے پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں جاری پہلا آل کراچی سید نواب شاہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں غریب نواز ایف سی ڈالمیا نے مد مقابل مضبوط حریف امتیاز اسپورٹس کالا پل کو 3-0سے مات دیدی میچ کی خاصل بات غریب نواز کے اسٹرائیکر کھلاڑی سعید بلوچ کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے 3خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا ۔

دوسرے میچ میںنوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل جلال مراد کلب نے مضبوط حریف ینگ پی آئی بی کو 2-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔کھیل کے پہلے ہاف میں جلال مراد کو نسیم حسین کے گول کی بدولت ایک گول کی سبقت حاصل تھی دوسرے ہاف میں نسیم حسین کے شاندار پاس پر علی مراد نے بہترین گول کرکے مقابلہ 2-0کردیا جو کھیل کے اختتام تک جاری رہا ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری جاوید بنگش ،نصیر عمر بلوچ ،سلیم شاہ،میر افضل اور احمد سلطان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ریاض اختر مائیکل اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔